Time 28 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا کارنامہ، پک اپ گاڑی کو آئل ٹینکر کا چالان تھما دیا

کراچی میں پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن نے کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پک اپ گاڑی کو آئل ٹینکر بنا کر چالان کر دیا۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے غفلت برتتے ہوئے شہری کے چالان پر پک اپ گاڑی کے بجائے آئل ٹینکر لکھ کر  نو پارکنگ پر 5 ہزار 20 روپے کا چالان کاٹ دیا۔ 

متاثرہ پک اپ گاڑی کے ڈرائیور نے جیو نیوز کو بتایا کہ دو روز قبل پی آئی ڈی سی کے قریب میری گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا تھا، بوتل میں پیٹرول لے کر آیا تو گاڑی غائب تھی۔

متاثرہ ڈرائیور کے مطابق سگنل پر گیا تو چالان کاٹ دیاگیا، 500 کا چالان سمجھ کر 500 جیب میں رکھ لیے تھے، چالان جمع کرانے گیا تو پتا چلا 5ہزار 20 روپے کا چالان ہے، میں نے کہا میں اتنا چالان تو نہیں بھر سکتا۔

مزید خبریں :