12 فروری ، 2013
منڈی بہاوٴالدین…منڈی بہاوٴالدین میں محکمہ ریلوے کے حکام نے سرگودھالالہ موسٰی ریلوے ٹریک کا کچھ حصہ ٹوٹ جانے پر ٹریک جوڑنے کیلیے لکڑی کا تختہ رکھ کرکپڑے کی پٹی باندھ دی۔سرگودھالالہ موسٰی ریلوے ٹریک کا محلہ منظورآبادکے قریب تقریباًسات سے آٹھ انچ کاحصہ ٹوٹ کاغائب ہوگیا،جس کی اطلاع ملنے پرمحکمہ ریلوے کے حکام نے روایتی بے حسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے ٹریک کولوہے کی بجائے لکڑی کاٹکڑارکھ کراس کی مرہم پٹی کردی اوراپنے سرکاری فرائض کوپوراکرکے چلتے بنے۔محکمہ ریلوے کی اس غفلت اورلاپرواہی پرمقامی آبادی کے مکین سراپااحتجاج ہیں۔ان کاکہناہے کہ اس ٹریک سے مسافرٹرینیں گزرتی ہیں اور کسی بھی وقت کوئی بڑاحادثہ رونماہوسکتاہے۔