پاکستان
12 فروری ، 2013

حسین حقانی کو آمد سے واپسی تک مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے،سپریم کورٹ

حسین حقانی کو آمد سے واپسی تک مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے،سپریم کورٹ

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ میمو کیس کے مرکزی کردار حسین حقانی کو پاکستان آمد، قیام اور واپسی تک مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ نے میمو کیس کی سماعت شروع کی تو سیکرٹری داخلہ موجود نہیں تھے، چیف جسٹس محمد چودھری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ سماعت پر نوٹس جاری کر کے پیش ہونے کاحکم دیا تھا۔عدالت نے انہیں ساڑھے گیارہ بجے تک طلب کیا تاہم بعد میں اٹارنی جنرل اور حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر سے مشاورت کے بعد ان کی آمد سے قبل ہی حکم جاری کر دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کو ان کی آمد، قیام اور واپسی تک مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔عدالت نے عاصمہ جہانگیر کو ہدایت کہ وہ آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کے ساتھ سیکورٹی کے مشاورتی عمل میں شریک ہوں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میمو کیس کی سماعت کب تک ملتوی کی جائے اس پر عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں کیوں کہ انتخابات ہونے والے ہیں اور وزارت داخلہ بھی مصروف ہے ، بعد میں کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :