پاکستان
12 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام کا اجلاس کل ہو گا

 الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد…بینک اور ٹیکس نادہندگان کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے کیاطریقہ اختیارکیاجائے، اس معاملے پرغورکے لئے الیکشن کمیشن حکام ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام کا اجلاس کل ہو گا الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اجلاس میں امیدواروں کی اسکروٹنی کے حوالے سے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نیب سے سزا یافتہ سیاستدانوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے نیب سے رجوع کرلیا ہے،جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ پلی بارگین کے ذریعے رہائی پانے والوں کو بھی نااہل قرار دیا جائے کیوں کہ پلی بارگین کرنے والے افراد جرم کا ارتکاب کر چکے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :