دنیا
12 فروری ، 2013

شمالی کوریاایٹمی دھماکا:سلامتی کونسل کا آج ہنگامی اجلاس طلب

شمالی کوریاایٹمی دھماکا:سلامتی کونسل کا آج ہنگامی اجلاس طلب

پیانگ یانگ …شمالی کوریا کے پڑوسی ملکوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیانگ یانگ نے ایک اور ایٹمی دھماکا کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صورتحال پر غور کے لئے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔سلامتی کونسل کے ایک سفارت کار کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے چین کی جانب سے سخت تنبیہ کے باوجود ایٹمی ہتھیار کا مشتبہ تجربہ کیا ہے۔توقع ہے کہ سلامتی کونسل اس دھماکے کے بارے میں آج کے اجلاس میں غور کرے گی۔اس سے پہلے تمام اہم عالمی طاقتوں نے بھی شمالی کوریا کو دھماکا کرنے سے خبردار کیا تھا۔ اس سے پہلے جاپان کے کیبنٹ سیکریٹری نے کہاتھا کہ امکان ہے کہ شمالی کوریا نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ایک جوہری ہتھیار کا تجربہ کیاہے۔جاپانی اہلکار کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کیشمال مشرقی علاقے میں زلزلہ کا جو جھٹکا محسوس کیا گیا ہے وہ عام زلزلہ سے مختلف ہے۔ دوسری جانب چین نے خدشہ ظاہر کیا کہ شمالی کوریا میں زلزلہ ،مشتبہ طور پر دھماکاہے۔جنوبی کوریا کی وزارت فاع کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا میں زلزلہ 10کلوٹن قوت کا یاشدید ایٹمی دھماکے کا ہوسکتا ہے۔جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے چین اور امریکا کو اپپنے ایٹمی تجربے کے متعلق بتادیا تھا۔

مزید خبریں :