29 جولائی ، 2024
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ عدالت نے کئی بار تحریری حکم دیا تھا کہ ان کا علاج کروایا جائے، علاج دیر سے کروانے پر پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کے کینسر سے متعلق کچھ ٹیسٹ ہونے پر صورتحال واضح ہوگی۔