30 جولائی ، 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا۔
ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی کارروائی اور 10 جولائی کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن میں کارروائی غیر قانونی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات سے روک دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر این اے 18، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور بابر نواز خان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔