دنیا
12 فروری ، 2013

شمالی کوریا کی ایٹمی تجربے کی تصدیق، عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت

شمالی کوریا کی ایٹمی تجربے کی تصدیق، عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت

نیویارک …شمالی کوریا نے زیر زمین ایٹمی دھماکا کرنے کی تصدیق کردی ہے ، صدر اوباما کا کہنا ہے کہ جوہری تجربہ امریکا اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔عالمی دباوٴ اور دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا ایٹمی دھماکا کرگزرا، سرکاری ایجنسی نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ تیسرا ایٹمی دھماکا کامیاب رہا،جس میں ماضی کی نسبت ہلکا مگر طاقت ور ایٹم بم استعمال کیا گیا،چھوٹی ڈیوائس استعمال کرنے کی خبر نے مزید تشویش کی لہر دوڑادی ہے جس کا مطلب شمالی کوریا میزائل میں ایٹمی وارہیڈ نصب کرنے کی صلاحیت کے قریب پہنچ گیا ہے۔ شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس کا بیلسٹک میزائل امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،آج دھماکے کے بعد شمالی کوریا نے واضح کیا ہے کہ اس تجربے کا مقصد قومی سلامتی اور امریکا کی دشمنی کا جواب دینا ہے۔چند روز پہلے امریکا اور جنوبی کوریا نے شمال کوریا پر دباوٴ بڑھانے کیلئے مشترکا جنگی مشقوں میں اہم ہتھیاروں کا استعمال کیا مگر شمالی کوریا تجربے کے اعلان سے پیچھے نہ ہٹا ۔تجربے کی تصدیق ہوتے ہی عالمی رہنماوٴں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں بان کی مون ، جاپان ، کوریا سمیت روس بھی شامل ہے ،ان رہنماوٴں کا کہناہے کہ شمالی کوریا کا اقدام سلامی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور خطے میں عدم استحکام کا باعث ہیں ۔

مزید خبریں :