13 فروری ، 2013
کراچی…انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان تنازع حل نہ ہوا تو پاکستان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان مارک ایڈمز نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں حکومت کی مداخلت کے سبب پاکستان کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں جلد غور کیا جائے گا۔ مارک ایڈمز کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورحکومت کے نمائندوں کو تنازع پر بات چیت کے لیے اس ہفتے کے آخر میں آئی او سی ہیڈ کوارٹرمیں مدعو کیا گیا تھا لیکن حکومت پاکستان نے آئی او سی کی دعوت نظر انداز کردی۔