13 فروری ، 2013
اسلام آباد … پمپ مالکان اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے حکومت سے تو پیٹرولیم مصنوعات پر اپنا منافع بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پیٹرول پمپ مالکان، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور وزارت پیٹرولیم کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیلرز پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر اپنا کمیشن موجودہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے پیٹرول و ڈیزل کی فروخت پر اپنا منافع موجودہ 1.5 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کرنے کی درخواست کردی۔ ماہرین کے مطابق مطالبا ت منظور ہونے کی صورت میں اضافی کمیشن کا یہ بوجھ عوام پر منتقل ہوسکتا ہے۔