Time 09 اگست ، 2024
دنیا

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس میں دہشتگردی منصوبے کے مرکزی ملزم سے متعلق اہم انکشاف

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس میں دہشتگردی منصوبے کے مرکزی ملزم سے متعلق اہم انکشاف
فوٹو: فائل

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ویانا کنسرٹس میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، دہشتگردی منصوبے کے الزام میں 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ویانا میں امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3 آسٹرین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا مرکزی کردار 19 سالہ نوجوان داعش کا حامی بتایا جا رہا ہے۔

آسٹریا کے حکام کے مطابق گرفتار نوجوانوں کی عمریں 19، 17 اور 15 سال ہیں، مرکزی مشتبہ 19 سالہ نوجوان کے اپارٹمنٹ سے مبینہ حملے میں استعمال ہونے والا کیمیائی مادہ اور دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مشتبہ 19 سالہ نوجوان نے حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے ویانا کنسرٹ میں دہشتگردی منصوبے کے معاملے پر آسٹرین حکام سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریا کے حکام کے مطابق  سکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد دارالحکومت ویانا میں ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ کیے گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹس منسوخ کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلرسوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد کی توقع تھی۔

تینوں کنسرٹس ٹیلر سوئفٹ کے اب تک ہونے والے کنسرٹس میں ٹکٹوں کی فروخت کے رکارڈ ٹوٹے اور شائقین کی کنسرٹس میں انجوائے منٹ نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے جیسی سرگرمی کو رکارڈ کرایا ہے

مزید خبریں :