Time 13 اگست ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کمی
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

کاروباری روز کے اختتام پر  100 انڈیکس 102 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 458 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ  بازار میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 19.98 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 402 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 83 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 543 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں :