Time 14 اگست ، 2024
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

 بھارتی فوج نے چاروں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا جبکہ قابض فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سے پہلے ضلع ڈوڈہ میں ہونے والے ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی کیپٹن بھی مارا گیا تھا۔

مزید خبریں :