Time 15 اگست ، 2024
کھیل

عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد کر دی

عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد کر دی
پیرس اولمپکس میں ونیش پھوگاٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا__فوٹو: فائل

کھیلوں کی عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد کر دی۔

عالمی عدالت نے ونیش پھوگاٹ کی اولمپکس ویمن ریسلنگ سے ڈس کوالیفائی ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

پیرس اولمپکس میں ونیش پھوگاٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔

ونیش پھوگاٹ نے پہلے روز وزن ٹھیک ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کے لیے اپیل دائر کی تھی، کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے آج اپیل کو مسترد کر دیا۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون ریسلر کی اپیل کو تسلیم نہیں کیا گیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :