پاکستان

طاقتور مون سون سسٹم بلوچستان پر اثر انداز، مکانوں اور فصلوں کو نقصان، 10 افراد زخمی

طاقتور مون سون سسٹم بلوچستان پر اثر انداز، مکانوں اور فصلوں کو نقصان، 10 افراد زخمی
سسٹم کے باعث کوہ سلیمان اور کیرتھر رینج میں موسلادھار بارش ہوئی: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

کوئٹہ: طاقتور مون سون سسٹم بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں اثر انداز ہو رہا ہے ۔

 پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق سسٹم کے باعث کوہ سلیمان اور کیرتھر رینج میں موسلادھار بارش ہوئی اور بعض مقامات پرآج طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ طوفانی بارش اور آندھی سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے، سیلابی ریلوں اور آندھی سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے جب کہ توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارش اور آندھی کی وجہ سے مکانات، دیواریں اور سولرپینلز گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :