17 اگست ، 2024
محکمہ کھیل بلوچستان میں 2021 سے 2023 تک میں 32 کروڑ 47 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ کھیل میں رقم کے غیرقانونی استعمال کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں کیاگیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق رقم ڈی جی اسپورٹس اور ڈائریکٹریوتھ افیئرز کے دفاتر سے جاری ہوئی۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو سال کے دوران 13کروڑ 60 لاکھ روپے مختلف تنظیموں کو دیے گئے، ان فورمز کی مانیٹرنگ کیلئے کوئی مکینزم موجود نہیں تھا۔
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ میں 32 کروڑ روپے کے غلط استعمال کی تحقیقات کی سفارش کی گئی، رقم کے استعمال سے متعلق مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔