Time 18 اگست ، 2024
پاکستان

لکی مروت: پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہلکار شہید، ایس ایچ او زخمی

لکی مروت:  پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہلکار شہید، ایس ایچ او زخمی
فوٹو: فائل

لکی مروت میں  پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ برگی کی پولیس موبائل  پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور  ایس ایچ او شاکر خان سمیت 2 اہلکار  زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :