15 فروری ، 2013
لاہور…اندرون لاہور گمٹی بازار میں سیوریج لائن میں لیکیج کے سبب گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور مکانات گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اندرون لاہور کے علاقے گمٹی بازار اورنگ زیب اسٹریٹ میں کئی دن سے سیوریج پائپ لائن میں لیکیج کی وجہ سے پانی کھڑا ہے، پانی کی وجہ سے گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئی ہیں اورمکانات گرنیکاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ مکینوں کاکہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو کئی بار پائپ لائن کی مرمت کیلئے درخواستیں دیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔