20 اگست ، 2024
اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا نے دائرکی ہے۔
درخواست میں وزارت داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ ٹرائل کورٹ کےاحکامات کے باوجود جیل انتظامیہ ذاتی معالجین کو اجازت نہیں دے رہی، ذاتی معالج سے علاج کی اجازت نہ دینا آرٹیکل 9 کے خلاف ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ڈاکٹرعاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے اور میڈیکل چیک اپ کے لیے 15 روزہ شیڈول ترتیب دیا جائے۔