Time 21 اگست ، 2024
جرائم

بہاولپور: ٹول پلازہ پر تیز رفتار ٹریلر کی کھڑے ٹریلر کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

بہاولپور: ٹول پلازہ پر تیز رفتار ٹریلر کی کھڑے ٹریلر کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
واقعہ بہاولپور کے ڈیرہ بکھا ٹول پلازہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے ٹول پلازہ پر کھڑے ٹریلر کو ٹکر مار دی/ فائل فوٹو

بہاولپور میں ٹول پلازہ پر تیز رفتار ٹریلر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ بہاولپور کے ڈیرہ بکھا ٹول پلازہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے ٹول پلازہ پر کھڑے ٹریلر کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کے بعد ایک ٹریلر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے جب کہ لاشوں اور زخمی کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :