09 ستمبر ، 2024
فیصل آباد میں تحقیقات کے دوران ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کا الزام جھوٹا ثابت ہوا ہے۔
سی پی او کامران عادل کے مطابق ملت ٹاؤن میں ڈکیتی اور خاتون سےزیادتی کے الزام کی تحقیقات کی گئیں جس میں یہ واقعہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔
سی پی او کامران عادل کا کہنا ہےکہ مدعی نے اپنی بہن اور اس کے خاوند پر واردات کا الزام لگایا تھا،گھریلو رنجش پرجھوٹا مقدمہ درج کرانا انہتائی افسوسناک ہے۔
سی پی او کے مطابق جھوٹا مقدمہ خارج کرکے مدعی کےخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
خیال رہےکہ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں دو روز قبل ہوئی واردات کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 ملزمان گھر میں گھس آئے اور اسحلہ کے زور پر 70 ہزار روپے نقدی اور اس کی بیوی سے بالیاں نوچ لیں۔ مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک ملزم نے ڈکیتی کے دوران زیادتی بھی کی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔