پاکستان
15 فروری ، 2013

حکومتی غفلت کے باعث کم پیداواری آئی پی پیز پر جرمانہ نہ کرنے کا حکم

حکومتی غفلت کے باعث کم پیداواری آئی پی پیز پر جرمانہ نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ حکومت کی غفلت کے باعث کم پیداوار کرنے پر آئی پی پیز کو جرمانے نہ کیئے جائیں۔بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے پر اٹارنی جنرل اور وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، آئی پی پیز کے وکیل خالدانور نے دلائل دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود حکومت نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق اپنے بیان حلفی پر عمل نہیں کیا۔ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں،واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث آئی پی پیز استعداد سے کم بجلی پیدا کر رہی ہے اگر انہیں واجبات ادا کر دیئے جائیں تو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :