Time 24 اگست ، 2024
کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے کے بعد 2512 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے/ فائل فوٹ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے کے بعد 2512 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔


مزید خبریں :