پاکستان

اسلام آباد میں کروڑوں روپےکی ڈکیتی کرنے والا گروہ پکڑا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کروڑوں روپےکی ڈکیتی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ملزمان نے 27 اگست کو فراش ٹاؤن میں بینک کے باہرکیش وین میں ڈکیتی کی تھی، ملزمان کیش وین سے دو بیگوں میں موجود 3 کروڑ 68 لاکھ روپے لیکر فرار  ہوگئے تھے۔

ملزمان کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ قتل اور  دو گارڈ زخمی ہوگئے تھے۔

ڈی آئی جی سید مصطفیٰ تنویر نے بتایا کہ دو گرفتار ملزمان سے 1 کروڑ97 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔گروہ کے مزید 2 ارکان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 گاڑیاں اور  اسلحہ بھی  برآمد کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ  ملزمان بین الصوبائی ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،گینگ کا مرکزی ملزم کراچی میں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ہے۔


مزید خبریں :