Time 29 اگست ، 2024
پاکستان

190 ملین پاؤنڈکیس: عمران خان کو ڈمبل کی عدم فراہمی پر جیل انتظامیہ سے جواب طلب

190 ملین پاؤنڈکیس: عمران خان کو ڈمبل کی عدم فراہمی پر جیل انتظامیہ سے جواب طلب
فوٹو: فائل

احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان کو  ورزش کے لیے ڈمبل کی عدم فراہمی پر جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔

دوران سماعت عمران خان کی جانب سے 3 درخواستیں دائر کی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں کتابیں، ڈمبل اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق تھیں۔

عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کے مطابق عدالت نے بانی پی ٹی آئی کوکتابیں فراہم کرنےکا حکم دے دیا ہے، ڈمبل کی عدم فراہمی پرجیل انتظامیہ سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری کے مطابق عمران خان کی بچوں سے بات کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو 2 دن میں عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔


مزید خبریں :