Time 30 اگست ، 2024
پاکستان

صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر عمران خان کا پھر اڈیالہ جیل میں احتجاج، جیو کے صحافی کا بھی پوچھا

صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر عمران خان کا پھر اڈیالہ جیل میں احتجاج، جیو کے صحافی کا بھی پوچھا
یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے کہ ریگولر کور کرنے والے صحافیوں کو روکا جا رہا ہے، عمران خان۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: صحافیوں کو روکے جانے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر کمرہ عدالت میں احتجاج کیا۔

کمرہ عدالت میں عمران خان کا کہنا تھا یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے کہ ریگولر کور کرنے والے صحافیوں کو روکا جا رہا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ جن صحافیوں کو روکا گیا ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

کمرہ عدالت میں موجود صحافی نے عدالت کو بتایا کہ جیو نیوز سمیت پانچ صحافی باہر موجود ہیں جو ریگولر کوریج کرتے ہیں، روکے گئے صحافیوں کی تفصیلات عدالتی عملے کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے سوال کیا کیا آج پھر جیونیوز کے رپورٹر کو باہر روک دیا گیا؟ جس پر ایک صحافی نے کہا جیو نیوز کے شبیرڈار باہر موجود ہیں، آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

عدالت نے صحافیوں کو کوریج میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا تھا۔

مزید خبریں :