Time 31 اگست ، 2024
پاکستان

کمراٹ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو تیسرے روز بھی نہ نکالا جاسکا

کمراٹ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو  تیسرے روز بھی نہ نکالا جاسکا
کمراٹ میں سیاحوں کو ایک ہوٹل میں اکٹھا کیا گیا ہے، آج کوشش کی جاری ہے کہ سیاحوں کو باحفاظت نکال سکیں: فوکل پرسن/ اسکرین گریب

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے سیاحتی مقام کمراٹ میں پھنسے ہوئے سیاح تیسرے روز بھی نہ نکل سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر فوکل پرسن شاہد علی کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں سیاحوں کو ایک ہوٹل میں اکٹھا کیا گیا ہے، آج کوشش کی جاری ہے کہ سیاحوں کو باحفاظت نکال سکیں۔

شاہد علی کے مطابق جہازبانڈہ میں 50 سے 70 سیاح کو بھی کمراٹ آنے کا کہا گیا ہے، بری کوٹ کے مقام پر دریا برد میں دیرکمراٹ شاہراہ کی بحالی شروع کردی گئی جب کہ سیاحوں کو خوراک،کھانے پینےکی اشیاء حکومت فراہم کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پھنسے سیاحوں کوریسکیو کرکے محفوظ مقام پرمنتقل کرنے اور رابطہ سڑک کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات کی تھی۔

واضح رہے کہ ضلع دیر بالا میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، وادی میں موجود سیکڑوں سیاح واحد زمینی راستہ منقطع ہونے کے بعد پھنس کر رہ گئے۔

مزید خبریں :