Time 31 اگست ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے حجرے میں آگ لگ گئی

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے حجرے میں آگ لگ گئی
آگ لگنےکا واقعہ شیر افضل مروت کے آبائی گاؤں بیگو خیل میں پیش آیا: ذرائع/ فائل فوٹو

لکی مروت: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے حجرے میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنےکا واقعہ شیر افضل مروت کے آبائی گاؤں بیگو خیل میں پیش آیا جہاں حجرے کو آگ لگنے سے نقصان پہنچا تاہم اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شیر افضل مروت کا حجرہ کافی عرصے سے غیرآباد تھا۔

مزید خبریں :