05 ستمبر ، 2024
ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے تصدیق کی ہے کہ فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان سمیت پارٹی کے کئی اراکین سے رابطے میں تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ فیض حمیدکا ان کے ساتھ تعلق علیک سلیک کی حد تک تھا لیکن پارٹی کے دیگر اراکین سے کس نوعیت کا تعلق تھا یہ وہ نہيں جانتے۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ جن کے ساتھ دوستی ہوتی ہے تو پھر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ اس کی ریٹائرمنٹ ہوگئی ہے تو تعلق بھی توڑلیں۔
ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 22 اگست کا جلسہ ملتوی کروانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے رابطہ کیا تھا۔