06 ستمبر ، 2024
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایشین کنڈیشنز کا تجربہ رکھنے والے کوچز کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق سری لنکا کے سابق اسپنر رنگنا ہیراتھ ایشیا میں 3 ٹیسٹ میچز کے لیے اسپن بولنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ رنگنا نے پاکستان کے ثقلین مشتاق کی جگہ لی ہے، ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ بورڈ میں پوزیشن سنبھالنے پر دستبردار ہو ئے۔
کرکٹ نیوزی لینڈ نے مزید بتایا کہ بھارت کے سابق بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ بھارت کے شہر نووائیڈہ میں پیر سے کھیلا جائے گا جب کہ نیوزی لینڈ نے سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 18 ستمبر سے گال میں کھیلا جائے گا۔