کھیل
17 فروری ، 2013

ایف اے کپ:آرسنل کو بلیک برن کے ہاتھوں شکست ، ٹورنامنٹ سے باہر

ایف اے کپ:آرسنل کو بلیک برن کے ہاتھوں شکست ، ٹورنامنٹ سے باہر

کراچی…ایف اے کپ میں آرسنل کو بلیک برن نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ،دوسری جانب جرمن فٹ بال لیگ میں ٹاپ ٹیمز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ایف اے کپ کے پانچویں راوٴنڈ میں آرسنل کو بلیک برن نے اپ سٹ شکست دے دی۔ اِس شکست کے بعد ٹیم آرسنل ایف اے کپ سے باہر ہوگئی۔ادھر ڈورٹمنڈ میں مارکوس ریوس کی ہیٹرک کی بدولت ہوم ٹیم بورشیا ڈورٹینڈ نے فرینک فرٹ کو 3-0 سے ہرا دیا۔ وولفسبرگ میں ہونے والے ایک اور میچ میں ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود بائرن میونخ نے ہوم سائڈ وولفسبرگ کو 2-0 سے ہرا دیا۔ میچ کی خاص بات لیگ کے ٹاپ سکورر Mandzukic کا شاندار گول تھا۔

مزید خبریں :