17 فروری ، 2013
ساوٴ پاولو …سابق عالمی نمبر ایک رفیال نڈال برازیل اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل میں ان کا مقابلہ ڈیوڈ نالبانڈین سے ہوگا۔ ساوٴ پاولو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل نڈال نے ارجنٹائن کے Martin Alund کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اُن کی جیت کا اسکور چھ تین ، چھ سات اور چھ ایک رہا۔ فائنل میں نڈال کا مقابلہ ارجنٹیائن کے ڈیوڈ نالبانڈین سے ہوگا۔ نالبانڈین نے سیمی فائنل میں اطالوی حریف کو چھ تین اور سات پانچ سے شکست دی۔ دوسری جانب قطر میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ وکٹوریا ازرینکا سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں سرینا ولیمز نے روس کی ماریا شراپوا کو 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ فائنلسٹ اور ٹاپ سیڈ ازرینکا نے سیمی فائنل میں پولینڈ کی ازنیسکا رڈوانسکا کو چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔