Time 08 ستمبر ، 2024
پاکستان

’الفاظ پر قائم رہنا 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرانا‘، خواجہ آصف کا علی امین کے خطاب پر ردعمل

’الفاظ پر قائم رہنا 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرانا‘، خواجہ آصف کا علی امین کے خطاب پر ردعمل
تقریرمیں یہ بھی بتاناتھاکہ پہلی بار شہبازشریف کو ملنے کس کی ہدایت پر آئے تھے، جلسے میں رنگ بازی کرتے ہو: وزیر دفاع کا بیان— فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خطاب پر سخت ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بنگلادیش کا حوالہ دینا اور لشکر لیکرپنجاب پرحملہ آور ہونے کی دھمکی اس شخص نے دی جس سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگراس کے پاس اتنے لشکر ہیں تو دہشتگردی کنٹرول کرلے یامانےکہ یہ دہشتگردوں کے حلیف ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اپنے الفاظ پر قائم رہنا 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرانا۔

انہوں نے کہا کہ تقریرمیں یہ بھی بتاناتھاکہ پہلی بار شہبازشریف کو ملنے کس کی ہدایت پر آئے تھے، جلسے میں رنگ بازی کرتے ہو۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔

علی امین کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وکلا نے بتایاکہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے، میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیچھے ہٹے تو نہ دوبارہ ایسا موقع ملے گا، نہ دوبارہ ایسا لیڈر ملے گا، ایسی قوم ملے گی اور نہ ایسا جذبہ ملے گا۔

مزید خبریں :