,
Time 09 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی: نیو سبزی منڈی کے قریب نالے میں دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: نیو سبزی منڈی کے قریب  نالے میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سیوریج نالے میں دھماکا ممکنہ طور پر گیس بھرجانے کے باعث ہوا، دھماکا سبزی منڈی میں نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا۔

دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا اور  ایک موٹر سائیکل اڑ کر قریب کھڑی گاڑی کی چھت پر آگری۔ 

دھماکے کے وقت بینک کے باہر سکیورٹی گارڈ بھی تعینات تھا جو دھماکے سے بال بال بچا۔

مزید خبریں :