11 ستمبر ، 2024
پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں محنت کش کی ہونہار بیٹی طالبہ فرخندہ فاروق نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے علاقے اور والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔
رحیم یار خان کے نواحی قصبے ٹبہ 123 کی رہائشی طالبہ فرخندہ فاروق نے بہاولپور انٹرمیڈیٹ بورڈ میں آرٹس گروپ کے امتحان میں 1084 نمبر حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فرخندہ کو تعلیم کے حصول کے لیے روازنہ گاؤں سے 25 کلومیٹر دور شہر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔
فرخندہ فاروق کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں سی ایس ایس کرکے پولیس آفیسر بننا چاہتی ہیں۔
ہونہار طالبہ کی اس کامیابی پر ڈی پی او رحیم یار خان نے اہل خانہ سمیت سرکاری پروٹوکول کے ساتھ مہمان بنایا۔