Time 11 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’آپ لوگ یہاں ویڈیو کیسے بناسکتے ہیں؟' سشمیتا کی پرانے بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو وائرل

’آپ لوگ یہاں ویڈیو کیسے بناسکتے ہیں؟ سشمیتا کی پرانے بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو وائرل
اس دوران اداکارہ بہت تحمل مزاجی کے ساتھ پاپارازی کو بتاتی ہیں کہ میرے دانت میں شدید درد تھا__فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ہمراہ سابق بوائے فرینڈ روہن شال موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ڈینٹل کلینک سے باہر آتی ہیں کہ پاپارازی ان کی ویڈیوز اور تصاویر لینے لگتے ہیں۔

اسی دوران کلینک سے روہن شال بھی باہر آتے ہیں جو مسکراتے ہوئے سشمیتا کے پیچھے سے نکل جاتے ہیں۔

اداکارہ بہت تحمل مزاجی کے ساتھ پاپارازی کو بتاتی ہیں کہ میرے دانت میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انجیکشن لگایا ہے لیکن اب درد بہتر ہے۔

سشمیتا مذاق میں کہتی ہیں کہ آپ لوگ ڈینٹسٹ کے کلینک کے باہر تصاویر اور ویڈیوز کیسے بناسکتے ہیں؟ انجیکشن لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے میں ٹھیک طرح سے بول بھی نہیں پارہی اور نہ ہی ہنس پا رہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا درد اب ٹھیک ہے لیکن مسکرا نہیں پارہی ، بس وہی پریشانی ہے۔

مزید خبریں :