Time 13 ستمبر ، 2024
دنیا

مِس سوئٹزرلینڈ کی فائنلسٹ کے قتل کا کیس: شوہر نے بلینڈر میں ڈال کر پیسا، تفتیش میں اعتراف

مِس سوئٹزرلینڈ کی فائنلسٹ کے قتل کا کیس: شوہر نے بلینڈر میں ڈال کر پیسا، تفتیش میں اعتراف
کرسٹینا جوکسیمووچ نے 2003 میں مس نارتھ ویسٹ سوئٹزرلینڈ کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ سال 2008 میں مس سوئٹزرلینڈ مقابلے میں فائنلسٹ تھیں—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

سابقہ ماڈل اور مس سوئٹزرلینڈ مقابلے کی فائنلسٹ کرسٹینا جوکسیمووچ کے درندہ صفت شوہر نے انہیں بے دردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر بلینڈر میں پیس دیا۔

کرسٹینا جوکسیمووچ نے 2003 میں مس نارتھ ویسٹ سوئٹزرلینڈ کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ سال 2008 میں مس سوئٹزرلینڈ مقابلے میں فائنلسٹ تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رواں برس فروری میں پیش آیا جب 38 سالہ سابقہ مس سوئٹززلینڈ کرسٹینا جوکسیمووچ اپنے گھر کے ایک کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

پولیس نے واقعے کی تفصیل بتائی کہ لانڈری روم میں کرسٹینا کی لاش مختلف ٹکڑوں میں ملی تھی جس کے بعد پتا چلا کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

بعدازاں پولیس نے تحقیقات کیں اور مزید کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ماڈل کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

41 سالہ تھامس نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ بیوی  نے مجھ پر پہلے چاقو سے حملہ کیا جس کے جواب میں میں نے اپنا دفاع کیا اور بیوی کا قتل کردیا۔

ملزم کے مطابق وہ قتل کے بعد خوفزدہ ہوگیا تھا اسی لیے اس نے لاش کو چھپانے اور غائب کرنے کے لیے اس کے ٹکڑے کردیے تھے، بیوی کی لاش کو پہلے چاقو اور آری کی مدد سے کاٹا اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے اور پھر وہ بلینڈر میں ڈال کے پیس دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تھامس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔

مزید خبریں :