Time 18 ستمبر ، 2024
دنیا

اقوام متحدہ کا لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کا لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر اظہار تشویش
فوٹو: فائل

اقوام متحدہ نے بھی لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی پیشرفت انتہائی تشویشناک ہے۔

پیجر دھماکوں کا حوالے سے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

اس سے قبل ایران نے بھی لبنان میں پیجر دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی جانب سے ’ماس مرڈر‘ کی کوشش اور دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا گیا، ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسی کارروائی جنگی اخلاقیات اور عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس کی جانب سے بھی لبنان می پیجر حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈالتے ہوئے شدید مذمت کی گئی۔

پیجر دھماکوں میں ایک بچے سمیت 8 افراد شہید جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

رابطوں کے لیےاستعمال ہونے والی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سےحزب اللہ کےکئی اراکین بھی زخمی ہوئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پیجر دھماکوں کے نتیجے میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعد ازاں روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی کارروائی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم نے سکیورٹی سے متعلق خصوصی اجلاس  میں دی تھی۔

مزید خبریں :