13 ستمبر ، 2024
سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والا جوڈیشل کمیشن اجلاس چھوڑ کر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شریک نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وقفے سے پہلے جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل کے درمیان مکالمہ ہوا۔
ذرائع نے بتایاکہ جسٹس منیب اختر نے سوال کیا کہ گزشتہ اجلاس میں آئینی ترمیم کا بتایا گیا تھا؟ مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں بتائیں۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے جواب دیاکہ اس سوال کا جواب وزیر قانون دے سکتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کویہ سوال پوچھنے کا اختیار نہیں، جوڈیشل کمیشن حکومت سے یہ نہیں پوچھ سکتا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اٹارنی جنرل کےجواب کے بعد جسٹس منیب اختر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔