Time 14 ستمبر ، 2024
کھیل

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: این او سی نہ ملنے پر پاکستان ٹیم کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: این او سی نہ ملنے پر پاکستان ٹیم کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی
پاکستان اسپورٹس بورڈ نےکم رینکنگ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعتراض لگا کر این او سی دینے سے انکار کردیا،فوٹو: فائل

قازقستان کے شہر  الماتے میں شیڈول ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی ہے۔

پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم نے 6 سے 13 اکتوبر تک الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنا ہے جس کے لیے پی ایس بی سے این او سی طلب کیا گیا تھا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ  نےکم رینکنگ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعتراض لگا کر  این او سی دینے  سے انکار کردیا ہے۔ ساتھ ہی فیڈریشن سے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس، دستیاب فنڈز کی تفصیلات اور اسٹیٹمنٹ بھی مانگ لی ہیں۔

ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی ٹاپ رینکنگ کے ہیں، منتظمین نے دو دو مرد و خواتین کھلاڑیوں کے اخراجات اٹھانا ہیں۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث دیگر کھلاڑیوں کو ذاتی اخراجات  پر جانے کی پیشکش کی گئی۔ تمام ایونٹس میں شرکت کے لیے ٹیموں کا کم از کم تین تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی اخراجات پر جانے والے کھلاڑی بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔ذاتی اخراجات پر کم رینکنگ والے پلئیرز  نے حامی بھری لیکن کوئی ٹاپ فائیو سے باہر نہیں ہے۔

ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹاپ فور مردو خواتین کھلاڑیوں کو مِس نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :