Time 17 ستمبر ، 2024
پاکستان

گورنر پنجاب کا جامعات کو ڈرگ فری بنانےکیلئے طلبا اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانےکا اعلان

گورنر پنجاب کا جامعات کو  ڈرگ فری بنانےکیلئے طلبا اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانےکا اعلان
طلبا کے مسائل حل کروانےکے لیے خود یونیورسٹیوں کے دورے کروں گا،گورنر پنجاب،فوٹو: فائل

لاہور: گورنر  پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا ہےکہ جامعات کو  ڈرگ فری بنانے کے لیے طلبا  اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانے جا رہے ہیں۔

جیو نیوز  سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ  25 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کام نہیں کر رہے، نگران دور میں عدالتوں نے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں روک دی تھیں،  وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی نے انٹرویوز  مکمل کرلیے ہیں،  ایک سے دو روز میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز لگا دیے جائیں گے۔

گورنر  پنجاب کا کہنا تھا کہ  یونیورسٹیز میں ڈرگز ، ہراسمنٹ اور کرپشن کی بہت شکایات موصول ہوئی ہیں، یونیورسٹیز کو  ڈرگ  فری بنانے کے لیے طلبا  اور  فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانے  جا رہے ہیں،  ہراسمنٹ کے خاتمے کے لیے اب یونیورسٹی کے باہرکارڈ چیک ہوں گے۔

گورنرکا مزید کہنا تھا کہ طلبا کے مسائل حل کروانےکے لیے خود  یونیورسٹیوں کے دورے کروں گا۔


مزید خبریں :