20 ستمبر ، 2024
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا اور تیسرا ٹیسٹ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی کے بجائے اب ملتان میں 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں ہوگا۔
پی سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی کراچی سےملتان منتقلی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سےہوئی۔
ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کے اعلان پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے کہا کہ پی سی بی انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کے پاکستان دوبارہ آنے پر پرجوش ہے، ہم شائقین کی مدد کرنے اور دورے کو یاد گار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔