Time 21 ستمبر ، 2024
کھیل

آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار
وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کا موں اور وینیو کا جائزہ لیا،فوٹو: جیو نیوز

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہوگیا، انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 5 رکنی وفد نے اپنے دورے کے آخری روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کا موں اور  وینیو کا جائزہ لیا جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور آئی سی سی انسپکشن ٹیم کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تفصیلی میٹنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیم نے بورڈ کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں مارکیٹنگ ،کمرشل، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، سکیورٹی، ایچ آر ، ٹکٹنگ، لاجسٹک اور  انفرا اسٹرکچر کے سربراہان شامل تھے۔

آئی سی سی وفد نے تمام شعبوں کو  مختلف ٹاسک دیے اور  پلان تیار کیا۔  آئی سی سی انسپکشن ٹیم مقررہ وقت تک تمام ٹاسک مکمل ہونے کے لیے پرامید ہے اور انہوں نے کسی حوالے سے فکر مندی کا اظہار نہیں کیا۔

پی سی بی حکام کی جانب سے انسپکشن ٹیم کو پریکٹس وینیوز  پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پریکٹس وینیو ایل سی سی اے گراؤنڈ،کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس جب کہ راولپنڈی وینیو کے لیے پریکٹس وینیو اسلام آباد کلب ہوگا۔

اس سے پہلے آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں :