Time 22 ستمبر ، 2024
کھیل

'ایک فیلڈر ادھر آئیگا'، دوران بیٹنگ پنت کی بنگلادیشی ٹیم کو فیلڈر لگانیکی ہدایت، ویڈیو وائرل

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں وہ مخالف ٹیم بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو فیلڈر صحیح جگہ کھڑا کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں، ٹیسٹ کے تیسرے روز ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جس نے شائقین کرکٹ سمیت ہر دیکھنے والے کو محظوظ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشبھ پنت بیٹنگ کیے لیے تیار تھے اور بولر فیلڈرز تبدیل کر رہا تھا تاکہ رنز کو روکا جا سکے، یہ سب رشبھ پرسکون انداز میں دیکھتے رہے۔

فیلڈ سیٹ ہونے کے بعد رشبھ پنت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے کپتان نجم الحسین شنتو کو  مشورہ دیا کہ مڈ وکٹ پر فیلڈر لگاؤ، رشبھ نے اشارہ کرتے ہوئے کہا 'بھائی ایک فیلڈر ادھر بھی' جس کے بعد انہوں نے رشبھ کی بات مان بھی لی۔

یہ سارا منظر دیکھ کر کمنٹیٹرز بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور قہقہہ لگاتے ہوئے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ بولر نے بیٹر  رشبھ پنت کی بات مان بھی لی۔

واضح رہے کہ 2019 کے ورلڈکپ میں مہندرا سنگھ دھونی نے بھی بنگلادیشی بولر کے ساتھ ایسا ہی کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  2019 کے ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ میں دھونی نے بیٹنگ کے دوران بولر شبیر رحمان کو فیلڈر کھڑے کرنے سے متعلق مشورہ دیا تھا، شبیر رحمان نے اپنے کپتان  مشرفی مرتضیٰ سے پوچھے بغیر دھونی کے مشورے پر فیلڈر تبدیل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :