Time 22 ستمبر ، 2024
کھیل

قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام کہاں تک پہنچا؟ محسن نقوی دیکھنے پہنچ گئے

قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام کہاں تک پہنچا؟ محسن نقوی دیکھنے پہنچ گئے
بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جب کہ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دیے گئے ہیں اور خندق کی کھدائی مکمل کرلی گئی ہے__فوٹو: سوشل میڈیا

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے لیے جاری تعمیراتی کاموں میں تیزی آگئی۔

قذافی اسٹیڈیم کی بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جبکہ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دیے گئے ہیں اور خندق کی کھدائی مکمل کرلی گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے اور اسٹیڈیم کے اندر اور باہر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اسکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کیا جائے۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ لفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دی جائے جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :