22 ستمبر ، 2024
بورے والا میں پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر چھٹی نہ ملنے پر خود کو گولی مارلی۔
ریسکیو کے مطابق بورے والا میں پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات پولیس کانسٹیبل لئیق احمد سینے میں گولی لگنےکے سبب شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔
اہل خانہ کے مطابق لئیق احمد پر کام کا دباؤ تھا جس کی وجہ سے اس نے چھٹی مانگی، مبینہ طور پر چھٹی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔
دوسری طرف ترجمان ضلعی پولیس کا مؤقف ہےکہ لئیق احمد حادثاتی طور پر اپنے پستول کی صفائی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے علاج معالجے کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔