Time 22 ستمبر ، 2024
پاکستان

آئین محفوظ نہیں، اداروں میں مداخلت کے باعث ملک پیچھے جا رہا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے  سربراہ  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ  ملک کا آئین محفوظ ہے اور  نہ  ادارے محفوظ ہیں،  آئین  پر عمل نہ کرنے کی  وجہ  سے  آج  پاکستان  کا  ایک  ایک  ادارہ کمزوری کی طرف جا رہا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ چاہتا ہے اپنے دائرہ اختیار  سے بڑھ کر  دوسرے  ادارے میں مداخلت کرسکوں،  اداروں میں مداخلت کے باعث ملک پیچھے جا رہا ہے،  ہم اداروں کو  اپنے دائرہ  اختیار  میں رکھنا چاہتے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ہر ادارہ  پیچھے جارہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے اختیارات تک محدود نہیں، ضرور تبدیلیاں لائیں لیکن اس میں مخصوص سیاسی مفاد نظر نہ آئے،  ہمیں حقائق کی طرف جانا ہوگا اور حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا،  نہ سیاسی استحکام ہے نہ معاشی طور پر مستحکم ہیں، نہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار پر آمادہ ہو رہی ہے، دوست ممالک کوپاکستان کی معیشت سے متعلق تشویش ہے، وہ بھی پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  خوشی ہے جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کمیونٹی کی دلچسپی ہے، بزنس کمیونٹی کا ہدف ہےکہ ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جائے، انسانی حقوق کا تحفظ معیشت کی خوشحالی کا ماحول فراہم کرتا ہے، بدقسمتی ہے ہم خوشحالی سے دور ہورہے ہیں، پرامن شہری خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، کہیں مسلح گروہ کہیں اسٹریٹ کرائم، ملک میں بےچینی کی کیفیت ہے۔

مزید خبریں :