19 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں کشیدہ حالات کے باعث آج شہر کے تمام نجی اسکولز بند رہیں گے، آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد شاہ کے مطابق شہر کے کشیدہ حالات کے پیش نظر آج نجی اسکولز بند رہیں گے، کراچی ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج شہر کے حالات دیکھ کر گاڑیوں کوسڑکوں پر لائینگے۔