Time 24 ستمبر ، 2024
پاکستان

وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
وزیراعظم وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچے جس میں خواجہ آصف، عطاء اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں/ فوٹو وزیراعظم ہاؤس

وزیراعظم شہباز شریف 5 روز کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف  وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچے ہیں جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رکن ممالک کے سربراہان کیلئے استقبالیہ رکھا ہے جس میں آج وزیراعظم شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہاں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوگی جب کہ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں :