Time 24 ستمبر ، 2024
دنیا

’کینیڈا میں بھارتی جوڑے کی تنخواہ کروڑوں میں‘، ویڈیو وائرل ہونے لگی

کینیڈا میں مقیم بھارت سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے  انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں اپنی کروڑوں روپے تنخواہ کا راز بتادیا۔

بھارتی جوڑے نے ٹیک انڈسٹری میں اپنے کامیاب کیریئر میں مشترکہ طور پر سالانہ 2 لاکھ کینیڈین ڈالر ( 4 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) تنخواہ لینے کی اپنی متاثر کن کہانی لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

شوہر کمپیوٹر پروگرامرجبکہ ان کی بیوی سپورٹ اسپیشلسٹ ہیں۔

ایک انسٹاگرام چینل جو تنخواہوں اور کیریئر کے حوالے سے مخلتف لوگوں سے بات کرتا ہے کو انٹرویو دیتے ہوئے جوڑے نے کروڑوں روپے کی تنخواہ کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی جوڑے نے قیمتی مشورے بھی پیش دیے کہ  دوسرے افراد کیسے ان کے نقش قدم پر چل کر کروڑوں روپے تنخواہ والی ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔

جب ان سے اتنی زیادہ تنخواہ کے راز کے بارے میں پوچھا گیا تو شوہر نے آئی ٹی کے شعبے میں ٹیکنیکل سرٹیفکیشن کے ذریعے اپنی اسکلز کو بڑھانے پر زور دیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ آپ مختلف سرٹیفکیٹس جیسے کہ کلاؤڈ سرٹیفائیڈ اسکرم ماسٹر اور پراجیکٹ منیجمنٹ پروفیشنل کرکے اپنے کیریئر میں مزید ترقی  کرسکتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ملازمت حاصل کرنے کے لیے آج کی جاب مارکیٹ میں سرٹیفکیشن کی کتنی اہمیت ہے تو  شوہر نے واضح کیا کہ  اس کی اہمیت مخصوص ڈومین پر منحصر ہے۔کلاؤڈ سرٹیفکیشن بعض شعبوں میں بہت زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہے جبکہ سائبرسکیورٹی سرٹیفکیشن دوسرے شعبوں میں زیادہ کام آسکتی ہے۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ صارفین نے جوڑے کی تعریف کی جبکہ کچھ نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ 

مزید خبریں :